مسنون دعائیں اور فضیلت | Islamic Supplications & Virtues

اسلامی تعلیمات میں دعاؤں کی بہت اہمیت ہے۔ ہر دعا کے پیچھے ایک خوبصورت مقصد اور فضیلت ہے۔ یہاں پر چند اہم دعائیں دی گئی ہیں، جنہیں پڑھنے سے بے شمار برکتیں حاصل کی جا سکتی ہیں۔

In Islamic teachings, supplications (duas) hold great significance. Every supplication carries a beautiful purpose and countless blessings. Here are some important duas that bring numerous rewards when recited.

پہلا عشرہ - رحمت کی دعا

يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ

اے ہمیشہ زندہ رہنے والے، اے تمام مخلوقات کو قائم رکھنے والے، میں تیری رحمت کے وسیلے سے مدد کا طلب گار ہوں۔

O Ever-Living, O Sustainer of [all existence], I seek help through Your mercy.

روزہ رکھنے کی دعا

وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ

اور میں نے ماہ رمضان کے کل کے روزے کی نیت کی۔

I intend to keep the fast for tomorrow in the month of Ramadan.

Durood Sharif Image

اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ، آتِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ، وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُودًا الَّذِي وَعَدْتَهُ (صحیح بخاری 614)

اے اللہ! اس مکمل دعوت اور قائم ہونے والی نماز کے رب! محمد (ﷺ) کو وسیلہ اور فضیلت عطا فرما اور انہیں اس مقام محمود پر فائز فرما جس کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے۔

O Allah, Lord of this perfect call and established prayer, grant Muhammad the intercession and favor, and raise him to the praiseworthy station that You have promised him. (Sahih Bukhari 614)

Durood Sharif Image

اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ۚ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ ۚ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۗ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِندَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ ۚ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ ۖ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ ۚ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ ۚ وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا ۚ وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ (البقرة 2:255)

اللہ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، جو زندہ اور سب کو سنبھالنے والا ہے۔ اسے نہ اونگھ آتی ہے اور نہ نیند۔ جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے، سب اسی کا ہے۔ کون ہے جو اس کے حضور اس کی اجازت کے بغیر سفارش کرے؟ وہ جانتا ہے جو ان کے سامنے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے، اور وہ اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کر سکتے مگر جتنا وہ چاہے۔ اس کی کرسی آسمانوں اور زمین کو محیط ہے اور اسے ان کی حفاظت کچھ دشوار نہیں، اور وہ بلند مرتبہ، عظیم الشان ہے۔

Allah! There is no deity except Him, the Ever-Living, the Sustainer of [all] existence. Neither drowsiness overtakes Him nor sleep. To Him belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. Who is it that can intercede with Him except by His permission? He knows what is before them and what will be after them, and they encompass not a thing of His knowledge except for what He wills. His Kursi extends over the heavens and the earth, and their preservation tires Him not. And He is the Most High, the Most Great. (Surah Al-Baqarah 2:255)

Durood Sharif Image

اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ۔
اللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ۔

اے اللہ! حضرت محمد ﷺ اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما، جیسا کہ تو نے حضرت ابراہیم ؑ اور ان کی آل پر رحمت نازل فرمائی، بے شک تو لائق حمد اور بزرگی والا ہے۔
اے اللہ! حضرت محمد ﷺ اور ان کی آل پر برکت نازل فرما، جیسا کہ تو نے حضرت ابراہیم ؑ اور ان کی آل پر برکت نازل فرمائی، بے شک تو لائق حمد اور بزرگی والا ہے۔

O Allah, send blessings upon Muhammad (PBUH) and upon the family of Muhammad, as You sent blessings upon Ibrahim and the family of Ibrahim. Indeed, You are Praiseworthy and Glorious.
O Allah, bless Muhammad (PBUH) and the family of Muhammad, as You blessed Ibrahim and the family of Ibrahim. Indeed, You are Praiseworthy and Glorious.

Dua Image

مسنون دعاؤں کا طریقہ | Proper Way to Supplicate | كيفية الدعاء

عربی: قبل الدعاء، كن طاهرًا، وكن متواضعًا، وابدأ بحمد الله والثناء عليه. ابدأ بالصلاة على النبي ﷺ واختم بها أيضًا. ادعُ بإخلاص ويقين وتواضع، واطلب الخير لنفسك وللآخرين، وتوقع دائمًا رحمة الله.

اردو: دعا مانگنے سے پہلے پاکیزہ رہیں، عاجزی اختیار کریں، اور اللہ کی حمد و ثنا بیان کریں۔ درود شریف پڑھ کر دعا کا آغاز کریں اور آخر میں بھی درود شریف پڑھیں۔ دعا میں یقین، خلوص اور عاجزی ہونی چاہیے۔ اپنے اور دوسروں کے لیے بھلائی کی دعا کریں اور اللہ سے بہترین کی امید رکھیں۔

English: Before making a supplication, stay pure, show humility, and praise Allah. Start with Durood Sharif and end with it as well. Pray with sincerity, belief, and humility. Ask for goodness for yourself and others, and always have faith in Allah’s mercy.

نماز پڑھنے کا طریقہ | How to Perform Salah | كيفية الصلاة

عربی: النية ثم تكبيرة الإحرام. اقرأ الفاتحة وسورة قصيرة، ثم الركوع والسجود. اجلس بين السجدتين، ثم قم للركعة التالية. في التشهد الأخير، اجلس وادعُ، ثم سلِّم لإنهاء الصلاة.

اردو: نیت کریں اور تکبیر تحریمہ کہیں۔ سورہ فاتحہ اور کوئی بھی چھوٹی سورت پڑھیں، پھر رکوع اور سجدہ کریں۔ دو سجدوں کے درمیان بیٹھیں اور دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہو جائیں۔ آخری قعدہ میں بیٹھ کر درود شریف اور دعا پڑھیں، پھر سلام پھیر کر نماز مکمل کریں۔

English: Make the intention, then say Takbir. Recite Surah Al-Fatiha and a short Surah, then go into Ruku and Sujood. Sit between the two Sujoods, then stand for the next Rak’ah. In the final sitting, recite Durood and supplication, then end the Salah with Salam.

Dua Image